ابنا: یمن کے شہر سعدا میں ہزاروں شہریوں نے امریکی ڈرون حملوں اور اس ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے سابق ڈکٹیٹر عبداللہ صالح کو امریکہ کی جانب سے سیاسی پناہ دینے اور یمن کے انقلابیوں کے اغوا کی شدید مذمت کی ۔ مظاہرین نے عوامی احتجاجات کے دوران ہزاروں یمنی شہریوں کے قتل عام پر عبداللہ صالح کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ۔ اس مظاہرے میں شریک افراد نے امریکی ڈرون حملوں پر بھی شدید برہمی کا اظہار کرتےہوئے یمن سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاء پر زوردیا۔کل جمعہ کو بھی یمن کے ایک مشرقی صوبے پر ڈرون حملہ کرکے امریکی فوج نے دو افراد کو قتل کیا۔
.......
/169